02 جنوری ، 2013
خیبر ایجنسی … طورخم سرحد سے بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بغیر پاسپورٹ مسافروں کو آنے جانے نہیں دیا جائے گا، افغان اہلکاروں کے پاکستانیوں پر تشدد کے واقعات کے باعث سفری دستاویزات کی شرط عائد کی گئی ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے طورخم سرحد سے بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان آنے جانے پر پابندی عائد کردی ، افغان اہلکاروں کے پاکستانیوں پر تشدد کے واقعات کے باعث سفری دستاویزات کی شرط عائد کی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پاسپورٹ مسافروں کو افغانستان آنے جانے نہیں دیا جائے گا ، پاسپورٹ اور دستاویزات کی پابندی کے بعد طورخم سرحد پر لوگوں کا رش لگ گیا۔ ذرائع کے مطابق طورخم سرحد سے یومیہ اوسطاً 30 ہزار افراد پاکستان اور افغانستان آتے جاتے ہیں۔