02 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشت گرد شہدائے کربلا کے چہلم پر کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہدائے کربلا کے چہلم پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران رحمان ملک نے کہا کہ صوبوں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے، صوبائی حکومتوں کو فول پروف انتظامات کی ہدایات کر دی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور موٹر سائیکلز کی بندش کا فیصلہ صوبے کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عزاداری جلوسوں کی فضائی نگرانی کے علاوہ واک تھرو گیٹس لگائے جائیں۔