دنیا
02 جنوری ، 2013

ہوگو شاویز مکمل طور پر ہوش میں ہیں، نائب صدر وینزویلا

ہوگو شاویز مکمل طور پر ہوش میں ہیں، نائب صدر وینزویلا

ہوانا … وینزویلا کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ صدر ہو گوشاویز کینسر کے آپریشن کے بعد مکمل طور پر ہوش میں ہیں تاہم ان کی حالت کسی قدر پیچیدہ ہے۔ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا نے نائب صدر نکولس مدورو کا کہنا تھا کہ مخالفین ہوگو شاویز کی صحت کے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں، ہوگو شاویز ہوش میں ہیں اور اپنی حالت کی پیچیدگی کے بارے میں جانتے ہیں۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز 3 ہفتے قبل کیوبا میں کینسر کے آپریشن کے بعد سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور مخالفین کا دعویٰ ہے کہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :