دنیا
02 جنوری ، 2013

نئی دہلی: طالبہ سے زیادتی، ملزمان کیخلاف فرد جرم آج پیش کی جائیگی

نئی دہلی: طالبہ سے زیادتی، ملزمان کیخلاف فرد جرم آج پیش کی جائیگی

نئی دہلی … نئی دہلی میں طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف فائنل چارج شیٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی، پولیس ترجمان رجن بھگت کے مطابق زیادتی کے 6 ملزمان کے بون ٹیسٹ کئے جائیں گے اور 30 گواہوں کے بیانات بھی قلم بند کئے جائیں گے، استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سزائے موت دینے کی اپیل کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبہ زیادتی کیس میں ایک ہزار صفحات پر مشتمل فرد جرم تیار کی گئی ہے۔ طالبہ سے زیادتی کے خلاف سال کے پہلے دن بھی مختلف مقامات پر مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین زیادتی کرنے والے ملزموں کو سزائے موت دینے اور خواتین کے تحفظ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یکم جنوری کو ہی مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک درندہ صفت شخص نے 6 برس کی بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیاجبکہ لکھنوٴ کے قریبی گاوٴں میں ایک شخص نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر اسے جلادیا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے ایسے واقعات سے متاثرہ خواتین کی داد رسی کیلئے ملک بھر میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے۔

مزید خبریں :