پاکستان
02 جنوری ، 2013

گوجرانوالہ: ڈی ایچ کیو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا دھاوا، ایم ایس پر تشدد

گوجرانوالہ: ڈی ایچ کیو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا دھاوا، ایم ایس پر تشدد

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایم ایس آفس پر دھاوا بول دیا ، ایم ایس ڈاکٹر انوار امان اللہ سمیت سینئر ڈاکٹرز پر تشدد کیا۔ گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایم ایس ڈاکٹر انوار امان اللہ کے کمرے میں گھس گئے اور انتہائی بد تمیزی کرتے ہوئے ڈاکٹر امان اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں کرسی سے گرا کر کمرے سے باہر نکال دیا۔ واقعے کے بعد انتظامی عملہ اور پولیس پہنچ گئی جس اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث بعض افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

مزید خبریں :