پاکستان
02 جنوری ، 2013

لاہور: چہلم پر ڈبل سواری پر پابندی، 19 اضلاع میں موبائل سروس بند

لاہور: چہلم پر ڈبل سواری پر پابندی، 19 اضلاع میں موبائل سروس بند

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب کے 19 اضلاع میں موبائل سروس بھی بند کر دی جائے گی۔ لاہور میں حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا چہلم کے موقع پر صوبہ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا بھی حکم دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے ارد گرد چار درجاتی سیکیورٹی حصار بنانے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو جلوسوں اور مجالس کی خود نگرانی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف پنجاب پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ اور پنجاب حکومت کو کل صبح 9 سے رات 12 بجے تک موبائل سروس بند کرنے کی درخواست بھی بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل 19 اضلاع میں موبائل سروس بند کر دی جا ئے گی۔

مزید خبریں :