Time 11 جولائی ، 2023
پاکستان

پنجاب میں ابتدائی 4 ماہ کے دوران 5551 خواتین کو اغوا کیا گیا: رپورٹ

رواں سال کے پہلے 4 ما ہ کے دوران پنجاب میں خواتین پر تشدد کے 10ہزار جبکہ بچوں پر تشدد کے ڈیڑھ ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں— فوٹو: فائل
رواں سال کے پہلے 4 ما ہ کے دوران پنجاب میں خواتین پر تشدد کے 10ہزار جبکہ بچوں پر تشدد کے ڈیڑھ ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

 رواں سال کے پہلے 4 ما ہ کے دوران پنجاب میں خواتین پر تشدد کے 10ہزار جبکہ بچوں پر تشدد کے ڈیڑھ ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

نجی تنظیم کی رپورٹ کےمطابق اس عرصے میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد خواتین اغوا ہوئیں، اوسطاً ہر ایک گھنٹے میں دو خواتین اغوا ہوئیں، ایسے واقعات کا ہاٹ اسپاٹ ضلع لاہور رہا ۔

خواتین اوربچوں کے حقوق کیلئے سرگرم نجی تنظیم نے 2023 کے پہلےچار مہینوں میں پر تشدد واقعات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کےمطابق جنوری سے اپریل تک پنجاب میں خواتین پرتشدد کے 10 ہزار اوربچوں پر تشدد کے 1768 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 5551 خواتین کو اغواکیاگیا۔

خواتین سے زیادتی کے ایک ہزار  111 جبکہ بچوں سے زیادتی کے 858 واقعات سامنےآئے، ہر روز  تقریباً 7 بچوں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔

پولیس سے حاصل کردہ ڈیٹا کےمطابق لاہور سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ ضلع رہا۔

تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس کےمطابق تشدد کے مقدمات کے اندرا ج میں پنجاب پولیس کا کردارقابل تحسین ہے۔ درج کیسزکی بدولت ایسے واقعات کی رپورٹنگ اضافہ دیکھاگیا ہے۔

مزید خبریں :