دنیا
23 فروری ، 2012

موسم سرما میں طالبان پر دباؤجاری رکھنے کی ضرورت ہے،امریکا

واشنگٹن…امریکا کے نائب وزیردفاع آشٹن بی کارٹر نے کہاہے کہ موسم سرما میں طالبان پر دباؤجاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے نائب امریکی وزیردفاع آشٹن بی کارٹرکے دورہ افغانستان کے حوالے سے بریفنگ میں بتایاکہ نائب وزیردفاع نے کابل میں افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ جان کربی نے بتایاکہ امریکی نائب وزیردفاع نے افغان حکام کیساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا افغانستان کے ساتھ طویل المدت پارٹنرشپ کاخواہاں ہے، ان کا کہناتھا امریکا اور افغانستان خطے میں موجود چیلنجزسے مل کرنمٹیں گے۔ امریکا افغان مصالحتی عمل کے ذریعے طالبان کو افغان معاشرے کا حصہ بنانے کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہناتھا موسم سرما میں طالبان پردبا بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :