Time 13 جولائی ، 2023
پاکستان

لوڈشیڈنگ سے تنگ لیاری کے مکینوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا

کراچی: لیاری کے مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر دھاوا بول دیا۔ 

لیاری کے علاقہ مکینوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے دفتر کے شیشے توڑ ڈالے، یہاں تک کہ دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیے۔

کئی گھنٹے کے احتجاج کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے مذاکرات کیے اور لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا۔

کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ لیاری کا 38 فیصد علاقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جب کہ لیاری کے مختلف علاقوں کے نادہندگان پر10ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

مزید خبریں :