دنیا
23 فروری ، 2012

فرانس: پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف مظاہرہ

پیرس…فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے پرتشدد مظاہروں،توڑپھوڑاورپولیس سے جھڑپوں میں 12افرادزخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیاکے مطابق فرانس کے شہر رؤزیون کے عوام نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف زبردست مظاہرے کئے۔ مشتعل مظاہرین نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پراپنی ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کئی گاڑیوں کوآگ لگا دی اور دوکانوں کولوٹ لیا۔ درایں اثنا رؤزیون کے ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں نے بھی مظاہرین کے ساتھ مل کر زبردست مظاہرے کئے۔ایران کی جانب سے تیل کی ترسیل روکے جانے کے بعدفرانس میں گذشتہ ہفتے تیل کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ادھر ایران کی جانب سے یورپی یونین کے بعض رکن ملکوں کیلئے تیل کی سپلائی بندکردیئے جانے کے بعد بالخصوص امریکا میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔نیویارک میں فی گیلن تیل کی قیمت چارڈالر اور نیوجرسی میں تین ڈالرساٹھ سینٹ ہوگئی ہے جس پر امریکی عوام کوسخت تشویش ہے۔

مزید خبریں :