پاکستان
02 جنوری ، 2013

طاہر القادری کے لانگ مارچ کیخلاف راولپنڈی ہائیکورٹ میں درخواست

طاہر القادری کے لانگ مارچ کیخلاف راولپنڈی ہائیکورٹ میں درخواست

راولپنڈی … ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جو سماعت کیلئے منظورکرلی گئی، سماعت کل ہو گی۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہطاہرالقادری انتخابات میں تاخیر کرانا چاہتے ہیں، لانگ مارچ وفاق کے خلاف اور آئین توڑنے کی سازش ہے، آئین پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے پر نگران حکومت بنانے کا کہتا ہے، طاہرالقادری اس کی نفی کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی عمل روکنے اور تاخیر کا سبب بننے کے باعث لانگ مارچ روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں :