پاکستان
02 جنوری ، 2013

حکومت سے علیحدگی، انتخابات کا التوا، افواہیں گمراہ کن ہیں، الطاف حسین

حکومت سے علیحدگی، انتخابات کا التوا، افواہیں گمراہ کن ہیں، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں ملاقات کی،جس کے دوران سیاسی صورتحال،انتخابات کے انعقاد اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ حکومت سے علیحدگی اور انتخابات کے التوا کی افواہیں گمراہ کن ہیں، جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی افواہیں بھی گمراہ کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی ہم آہنگی رکھنے والی جماعتوں کی قربت پر بدگمانی نہیں ہونی چاہیے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرکے ان کی باتوں پر غور کرے۔ اس موقع پر رحمن ملک نے یقین دہانی کرائی کے گزشتہ روز کے دھماکے کے ذمے داروں کی گرفتاری میں کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :