Time 14 جولائی ، 2023
کھیل

ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ: 100 میٹر ریس میں شجر عباس سیمی فائنل میں ناکام

سیمی فائنل میں شجرعباس نے 100 میٹر ریس 10.45 سیکنڈز میں مکمل کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے— فوٹو: فائل
سیمی فائنل میں شجرعباس نے 100 میٹر ریس 10.45 سیکنڈز میں مکمل کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے— فوٹو: فائل

ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کی 100 میٹر ریس میں پاکستان کے شجر عباس فائنل کےلیے کوالیفائی نہ کر سکے ، سیمی فائنل میں وہ چوتھی پوزیشن پر رہے۔

بینکاک میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی 100 میٹر ریس کے دوسرے سیمی فائنل میں شجر عباس اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکے  بلکہ وہ اپنا بیسٹ ٹائم بھی نہ دے سکے۔

سیمی فائنل میں شجرعباس نے 100 میٹر ریس 10.45 سیکنڈز میں مکمل کی اور وہ چوتھے نمبر پر رہے۔

ایونٹ کے تین سیمی فائنلز کے ٹاپ 2 رنر اور اس کے بعد 2 بہتر ٹائمنگ کے رنر فائنل میں پہنچ گئے ۔

سیمی فائنل میں شجر عباس اپنی پرسنل بیسٹ ٹائمنگ سے بھی 0.07 سیکنڈز پیچھے رہے، سیمی فائنل 2 سے جاپان اور ایران کے ایتھلیٹ نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کوالیفائی کرنے والے آخری پلیئر کی ٹائمنگ 10.38 رہی۔  شجر عباس کا پرسنل بیسٹ گزشتہ روز 10.37 سیکنڈ رہا تھا۔

مزید خبریں :