23 فروری ، 2012
اسلام آباد… میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات پر مامور کمیشن نے حسین حقانی کی وکیل زاہد بخاری کی 3 درخواستیں نمٹا دیں ہیں جبکہ گزشتہ روز سماعت کی اندرونی فوٹیج نشر ہونیکا نوٹس لے لیا ہے۔ حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کی ویزانہ ملنے کی درخواست غیرموثر ہونیکی بنیاد پر نمٹائی گئی جبکہ منصور اعجاز سے کہا گیا ہے کہ اگر زاہد بخاری لندن جاکر جرح کرنا چاہیں تو وہ زاہد بخاری سے تعاون کریں۔ کمیشن کے مطابق شہادت مکمل ریکارڈ نہیں ہوئی اور الیکٹرانک ڈیوائس کے فرانزک ٹیسٹ کا مرحلہ ابھی نہیں آیا۔ مزید برآں کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن کی کارروائی کے دوران کسی نے موبائل فون سے فوٹیج بنائی اورچلائی تو کارروائی ہوگی۔