پاکستان
02 جنوری ، 2013

شہدائے کربلاکا چہلم ،کل سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی…شہدائے کربلاکے چہلم کے موقع پر کل سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ نے کل سندھ بھر میں تمام اسکول اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر قمر الحق نے بھی 3 جنوری کو جامعہ اردو میں تدریسی عمل معطل رکھنے کے ساتھ تمام پرچے بھی ملتوی کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں :