پاکستان
23 فروری ، 2012

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی بھوک ہڑتاک کا دوسران دن

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی بھوک ہڑتاک کا دوسران دن

اسلام آباد… لاپتا افرادکے لواحقین کیاحتجاجی کیمپ کو آج نو دن ہوگئے ہیں۔ مطالبات کی منظوری کے لئے کیمپ کے بعض شرکاء نے بھوک ہڑتال بھی کررکھی ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ان کے اہل خانہ نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا تھا جس میں معمر افراد ، عورتیں اور بچے بھی شریک ہیں۔ کیمپ کے شرکاء میں ملک کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے رشتے دار شامل ہیں جن کی تعداد118 ہوچکی ہے۔ کیمپ میں موجود پسنی کے ایک معمر شخص نے بتایا ہے کہ اس کا بیٹا ایک سال سے لاپتا تھا اور گزشتہ رات ہی گھر واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :