02 جنوری ، 2013
لندن…لندن میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور متحدہ کے قائد الطاف حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے کہاہے کہ ''رحمان ملک صاحب لندن میں وقت ضائع نہ کریں، بلکہ لاہور جاکر طاہر القادری سے ملاقات کریں''۔ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے رحمان ملک کوصاف صاف جواب دے دیا ہے۔