پاکستان
02 جنوری ، 2013

جمہوریت پر کوئی لیکچر دینا چاہتا ہے تو اپنی قربانیوں کا ثبوت دے،وزیر اعظم

 جمہوریت پر کوئی لیکچر دینا چاہتا ہے تو اپنی قربانیوں کا ثبوت دے،وزیر اعظم

اسلام آباد…وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ جو پہلوان ہے وہ عوام کے سامنے اپنا منشور رکھے۔ جمہوریت اور پارلیمان کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا،جمہوریت کے سواکوئی شور، کوئی ہنگامہ قبول نہیں۔ان کا کہناہے کہ آئین کے تحت انتخابات اور جمہوریت ہی آگے جانے کا واحد راستہ ہے۔ اسلام آبادمیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سیکڑوں ملازمین کوبحال اورمستقل کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لئے جان کی قربانیاں دی ہیں اور اگر کوئی لیکچر دینا چاہتا ہے تو پہلے اپنے کاغذات دکھائے، ہم بھی دیکھیں کہ کیا ا س نے کبھی مارشل کا سامنا کیا،کوڑے کھائے،پھانسیاں دیکھیں ،کوئی جدوجہد کی۔ راجہ پرویزاشرف کاکہناتھاکہ ہم کیسے مان لیں کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں ؟اس کا کوئی طریقہ کار تو ہونا چاہئے؟ اور وہ ہے ایک بیلٹ باکس جس کو زیادہ ووٹ ملیں گے وہ عوام کا نمائندہ ہوگا،یہ طریقہ سیکڑوں سال کے تجربات کے بعد حاصل ہواہے۔

مزید خبریں :