Time 17 جولائی ، 2023
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

 اسد قیصر کی صوابی میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کو دس دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو  50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکے ساتھ کیس میں  شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصرکی گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسدقیصرکے وکیل سےکہا کہ جمعے کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو آنا چاہیے تھا۔

وکیل شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ معاون وکیل آیا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو  آگاہ نہیں کرسکا۔

مزید خبریں :