03 جنوری ، 2013
لاہور …لاہور کے علاقے مزنگ میں رہائش پذیر ایک غیرملکی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔لٹن روڈ پولیس کے مطابق مائیکل بوسٹن کا تعلق افریقی ملک گھانا سے تھا، اس نے مزنگ کے علاقے میں رہائش اختیار کر رکھی تھی بدھ کے روز وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مائیکل بوسٹن کی موت کی وجہ جاننے کے لئے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ہے۔