03 جنوری ، 2013
لاہور…وزیر اعلی پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ امام حسین کے چہلم کے موقع پر پنجاب بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔لاہورمیں چہلم جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ نے کہا انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے جلوس کے روٹ اورمجلس کو اے کیٹگری میں رکھا جائے۔اُ ن کا کہنا تھا چہلم جلوس رات دس بجے سے پہلے ختم ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ ہے ، لاہور میں بھی چندگھنٹوں کے لیے موبائل فون سروس بند رہے گی۔