پاکستان
03 جنوری ، 2013

پٹرولنگ خان بیگ کوآئی جی پنجاب کا اضافی چارج مل گیا

لاہور…پنجاب حکومت نے ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ خان بیگ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا۔خان بیگ کی بطور قائمقام آئی جی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہینڈ آوٴٹ کے مطابق خان بیگ دوران ملازمت کراچی، کوئٹہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بطور ایس پی، ایس ایس پی، اے آئی جی، ڈی آئی جی اور آر پی او کے عہدوں پر کام کیا۔ذرائع کے مطابق قائمقام آئی جی کے لئے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک قلب عباس اور خان بیگ کے درمیان دوڑ جاری تھی۔

مزید خبریں :