پاکستان
03 جنوری ، 2013

پی آئی اے کے طیارے کی کراچی ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی…فیصل آباد سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے نیجناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ ایک انجن بند ہونے سمیت طیارہ بیک وقت تین فنی خرابیوں کا شکار ہواتاہم خوش قسمتی سے طیارہ اور تمام 129 مسافر محفوظ رہے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 341 کا بوئنگ 737 طیارہ شدید نوعیت کی فنی خرابیوں کا شکار ہوا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازکا پہلے ایک انجن بند ہوا۔ جس کے بعد الیکٹرک جنریٹر بھی بند ہوگیا۔ بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے طیارے کے نیوی گیشنل سسٹم نے بھی کام کرنا بند کردیا تاہم طیارے نے اس حالت میں تقریبا 40 سے 50 منٹ تک پرواز کی اور کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ ادھر پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران پرواز پی کے 341 کا ایک انجن بند ہوگیا تھا تاہم وہ کچھ دیر بعد ری اسٹارٹ ہوگیاتھا اور طیارے نے نارمل لینڈنگ کی۔

مزید خبریں :