پاکستان
03 جنوری ، 2013

ملالہ نے ہیلری او ر سونیا کو ہرا کرآئرلینڈکا امن ایوارڈ بھی جیت لیا

ملالہ نے ہیلری او ر سونیا کو ہرا کرآئرلینڈکا امن ایوارڈ بھی جیت لیا

ڈبلن…آئر لینڈ نے ملالہ یوسف زئی کے لئے بین الاقوامی امن ایوارڈ 2012 کا اعلان کیاہے ۔ ڈبلن میں پاکستانی سفارت خانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امن ایوارڈ کے لئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور بھارتی راہ نما سونیا گاندھی سمیت 5 امیدوار تھے۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ بے نظیر بھٹو ، نیلسن منڈیلا ، بل کلنٹن اور رفیق حریری کو مل چکا ہے۔

مزید خبریں :