03 جنوری ، 2013
نیویارک…سرمیں خون جمنے کی بیماری کاسامناکرنے والی امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے۔65 برس کی ہیلری نیویارک کے اسپتال سے ڈسچارج ہوئیں تواُن کے چہرے سے خوشی جھلک رہی تھی۔گاڑی میں اُن کے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی مطمئن نظرآرہے تھے۔دودِنپہلے ہیلری کلنٹن کی بیٹی چیلسی نے اسپتال کادورہ کیاتھاتوواپسی پر اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔اب ڈسچارج کیے جانے کے موقع پربھی چیلسی اپنے والدین کے ساتھ تھیں۔ڈاکٹروں نے اُن کے خون کوپتلاکرنے کیلیے دوائی دی ہے اورامکان ظاہرکیاہے کہ وہ جلدمکمل صحت یاب ہوجائیں گی۔ہیلری کو اتوار کو اس اسپتال میں داخل کیاگیاتاہم یہ واضح نہیں کہ وہ کب سے وزیرخارجہ کی حیثیت سے دوبارہ زمہ داریاں سنبھالیں گی۔