پاکستان
03 جنوری ، 2013

لاہور میں موبائل فون سروس مقرروقت 8بجے سے دوگھنٹے پہلے ہی بند

لاہور میں موبائل فون سروس مقرروقت 8بجے سے دوگھنٹے پہلے ہی بند

لاہور…لاہور میں موبائل سروس صبح اپنے مقررہ وقت 8 بجے سے دو گھنٹے قبل ہی بند ہونا شروع ہو گئی جس سے شہر میں لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کٹ گیا۔حضرت امام حسین کے چہلم پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت کیجانب سے ملک بھر 46اضلاع میں 8 بجے موبائل سروس بند کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم لاہور میں صبح چھ بجے کے قریب موبائل فون سروس اپنے مقررہ وقت سے 2 گھنٹے قبل ہی بند ہونا شروع ہو گئی جس کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا اور لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کٹ جانے کی وجہ سے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،حکومتی اعلان کے مطابق موبائل سروس آج رات 8 بج سے کھلنا شروع ہو گی۔

مزید خبریں :