03 جنوری ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید سردی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی جبکہ پنجاب میں دُھند کی شدت بڑھ جائے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران دُھند خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے جبکہ لاہور،گو جرانوالہ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں دُھند 16 سے 20 گھنٹے تک رہنے کا امکان ہے۔آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالا کنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔