03 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورمیں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات پورے زورو شور سے جاری ہیں،آج تیسرے دن بھی ملک بھرسے زائرین اورعقیدت مندوں کی آمدکا سلسلہ جاری ہے۔ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص،بھنگڑے،چادریں اٹھائے ٹولیوں کی صورت میں عقیدت مندوں کی آمد،یہ حضرت داتاگنج بخش کے سالانہ عرس کے روایتی رنگ ہیں،جو صدیوں سے چلے آرہے ہیں۔عرس کا آج تیسرا دن ہے،شہر کا موسم شدید سرد،مگرعقیدت مندوں کے جذبوں کی حرارت نے ماحول کو گرما رکھا ہے۔دوسری طرف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،خاردار تاریں لگائی گئی ہیں،شرکاء کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،لوہاری گیٹ کے مقامات پر اورآوٴٹ فال روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔