Time 19 جولائی ، 2023
کھیل

پاکستان نے سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا

تاشقند میں ہوانے والے فائنل میں ایران نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا— فوٹو: جیو نیوز
تاشقند میں ہوانے والے فائنل میں ایران نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان نے سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔

تاشقند میں ہوانے والے فائنل میں ایران نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

تاشقند میں ہونیوالی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان اور ایران مد مقابل تھے۔ ایران نے فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین - دو سے شکست دی۔

ایران نے پاکستان کے خلاف 25-20 ، 25-27 ،25-18 ،21-25 اور 11-15 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم اب ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

پاکستان کے طلال احمد چیمپئن شپ کے بہترین سیٹر قرار 

سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کے طلال احمد کو چیمپئن شپ کا بہترین سیٹر قرار دیا گیا۔

سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کے طلال احمد کو چیمپئن شپ کا بہترین سیٹر قرار دیا گیا— فوٹو: جیو نیوز
سینٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کے طلال احمد کو چیمپئن شپ کا بہترین سیٹر قرار دیا گیا— فوٹو: جیو نیوز

مہتد علی شاہ کو چیمپئن شپ کا بہترین اسپائیکر کا ایوارڈ دیا گیا۔  پاکستان والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انڈر 16 چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔

مہتد علی شاہ کو چیمپئن شپ کا بہترین اسپائیکر کا ایوارڈ دیا گیا— فوٹو: جیو نیوز
مہتد علی شاہ کو چیمپئن شپ کا بہترین اسپائیکر کا ایوارڈ دیا گیا— فوٹو: جیو نیوز

مزید خبریں :