پاکستان
03 جنوری ، 2013

کراچی:ٹارگٹڈ ایکشن،3مطلوب ملزمان سمیت20افراد زیر حراست

کراچی:ٹارگٹڈ ایکشن،3مطلوب ملزمان سمیت20افراد زیر حراست

کراچی…کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فرنٹیر کالونی،کنواری کالونی اور میٹرول میں پولیس نے ٹارگٹیڈ ایکشن کرکے 3 مطلوب ملزمان سمیت20 افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ عباس ٹاوٴن میں بھی رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع عباس ٹاوٴن میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے دوگلیوں کا محاصرہ کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا،دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فرنٹیر کالونی،کنواری کالونی،اور میٹرول میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹیڈ چھاپہ مار کاروائی کی،اس دوران علاقہ پولیس کے ہمراہ رپییڈ رسپارنس فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، ایس ایس پی اورنگی ٹاون ناصر آفتاب نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 مطلوب ملزمان سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،حراست میں لیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے،ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق زیر حراست ملزمان سے کی جانے والی پوچھ گچھ کے بعد مزید ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :