پاکستان
03 جنوری ، 2013

لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں آوٴٹ ڈور سروس بند

لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں آوٴٹ ڈور سروس بند

لاہور … لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے آوٴٹ ڈور سروس کی بندش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے سینکڑوں مریض پریشان ہیں، ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث میو اسپتال، سروسزاسپتال، گنگا رام اسپتال، جناح اسپتال، میاں منشی اسپتال، نواز شریف اسپتال، جنرل اسپتال کے سینکڑوں مریض پریشان ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گوجرانوالہ میں سینئر ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث ینگ ڈاکٹروں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ وائی ڈی اے کے ترجمان کی مطابق سینئر ڈاکٹروں کے تشدد میں ملوث گرفتار ینگ ڈاکٹرز کو جب تک رہا نہیں کیا جاتا سرکاری اسپتالوں میں آوٴٹ ڈور سروس بند رکھی جائے گی۔ دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب کی مطابق سینئر ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث ینگ ڈاکٹروں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

مزید خبریں :