20 جولائی ، 2023
بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کا تعلق بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے اور وہ بھارت کے ایک ایسے اداکار ہیں جنہوں نے 12 ویں جماعت سے قبل کبھی دہلی جیسے بڑے شہر میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں منوج باجپائی نے اپنے کیرئیر کی ابتدا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 12 ویں کے امتحان تک ان کے پاس مستقبل کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی لیکن پھر ایک روز انہیں اپنے دوست کے دہلی آنے کا پتا چلا تو انہوں نے بھی دہلی آنے کی ٹھان لی۔
منوج باجپائی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میرے بچپن کے دوست دہلی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے گاؤں سے دہلی آرہے تھے، جب مجھے دوست کے دہلی آنے کا پتا چلا تو میں نے اس سے کہا مجھے بھی ساتھ لے چلو، اس نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے پاس پیسے ہیں ؟ ۔
دوست سے کہا تھا کہ وہ میرے ٹکٹ کے 50 روپے دے دے: منوج باجپائی
ادکار نے کہا مجھے نہیں پتا تھا کہ اس وقت دہلی کیلئے ٹکٹ ریزرو کروانی پڑتی تھی، میں نے دوست سے ٹکٹ کے پیسوں کا پوچھا تو اس نے مجھے بتایا کہ ٹکٹ کی قیمت 50 روپے ہے، میرے پاس اس وقت 50 روپے بھی نہیں تھے میں نے دوست سے کہا کہ وہ میرے ٹکٹ کے 50 روپے دے میں اسے یہ 50 روپے بعد میں واپس کردوں گا۔
منوج باجپائی نے مزید بتایا کہ میرے پیسوں کا کہنے پر دوست نے مجھے بھیک منگا کہہ کر پکارا اور کہا کہ ’بھیک منگا آدمی، تو کب چکائےگا؟ توپنڈت ہے تو تجھے دان کردیے میں نے ‘۔
منوج باجپائی نے مزید کہا کہ اس روز مجھے خیرات کے طور پر 50 روپے کا قرض ملا تھا۔