پاکستان
03 جنوری ، 2013

جنوبی وزیرستان:ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر ملا نذیرہلاک

جنوبی وزیرستان:ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر ملا نذیرہلاک

میران شاہ …پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر13 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مقامی سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ملا نذیر ایک گاڑی میں برمل سے وانا جارہے تھے کہ سراکنڈہ کے مقام پر میزائل کا نشانہ بن گئے۔ حکومت یا طالبان کی جانب سے اب تک ملا نذیر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :