23 فروری ، 2012
اسلام آباد… پاکستان مسلم لیگ ن نے نیٹو فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے افغانستان میں قرآن پاک جلائے جانے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔مسلم لیگ ن کے ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک جلائے جانے کے واقعہ سے پوری امت مسلمہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ نیٹو اور ایساف فورسز افغانستان میں فرسٹریشن کا شکار ہیں اور دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں اپنی ناکامی کی خفت مٹانے کے لیے اس طرح کی حرکات کر رہی ہیں۔ یہ غیر انسانی اور وحشیانہ ا قدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔یہ ایوان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس واقعے کی مذمت کرے ا ور ملوث عناصر کو جنگی جرائم کے لیے انٹر نیشنل ٹربینول میں پیش کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔