20 جولائی ، 2023
پاکستان کے ٹاپ جیولین تھروئر ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گی۔
ارشد ندیم ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کوالیفائی کرنے والے واحد پلیئر ہیں ۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری محمد ظفر نے ارشد کی شرکت کی تصدیق کردی۔
محمد ظفر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم فٹ ہوچکے ہیں اور ایونٹ کیلئے ٹریننگ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم انجری کی وجہ سے حال ہی میں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
ہنگری میں ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس میں جیولین تھرو کا پہلا راؤنڈ 25 اگست اور فائنل 27 اگست کو ہوگا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن چیمپئن شپ میں ارشد ندیم اچھے نتائج کیلئے پر امید ہیں۔
ارشد ندیم جیولین تھرو کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ پاکستانی تھروئر نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ گزشتہ سال ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد کی پانچویں پوزیشن رہی تھی۔