بھارتی لڑکی کا محبوب سے ملاقاتوں کیلئے انوکھا طریقہ، پورے گاؤں کی بجلی منقطع کرتی رہی

جلی کی بندش میں ہونے والی ملاقاتیں زیادہ دیر اندھیرے میں نہ رہ سکیں، اگلی مرتبہ بجلی بند ہوتے ہی گاؤں والے باہر نکل آئے اور انہوں نے پریتی کماری اور راجکمار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا: بھارتی میڈیا— فوٹو: بھارتی میڈیا
جلی کی بندش میں ہونے والی ملاقاتیں زیادہ دیر اندھیرے میں نہ رہ سکیں، اگلی مرتبہ بجلی بند ہوتے ہی گاؤں والے باہر نکل آئے اور انہوں نے پریتی کماری اور راجکمار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا: بھارتی میڈیا— فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں  محبوب سے  ملاقاتوں کیلئے لڑکی نے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا،  ملاقاتوں کیلئے پورے گاؤں کی بجلی منقطع کرتی رہی جبکہ بجلی کی بندش سے پریشان گاؤں والے لوڈ شیڈنگ کا سبب ہی ڈھونڈھتے رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے علاقے چمپاران میں دوسرے گاؤں کے محبوب سے ملنے کیلئے پریتی کماری ہر بار  ملاقات سے قبل اپنے پورے گاؤں کی بجلی بند کردیتی تھیں تا کہ اندھیرے میں چھپ کر اپنے محبوب سے ملاقات کر سکے۔

آدھی رات کو بجلی کی بندش سے پریشان گاؤں والوں نے لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات کیں تاہم انہیں معلوم ہوا کہ بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بجلی بند نہیں کی جاتی جس کے بعد گاؤں والوں نے خود ہی آدھی آدھی رات کو پورے گاؤں کی بجلی بند ہوجانے کے معاملے کی چھان بین کا فیصلہ کیا۔

میڈیا کے مطابق بجلی کی بندش میں ہونے والی ملاقاتیں زیادہ دیر اندھیرے میں نہ رہ سکیں، اگلی مرتبہ بجلی بند ہوتے ہی گاؤں والے باہر نکل آئے اور انہوں نے پریتی کماری اور راجکمار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد گاؤں والوں نے راجکمار کو مارپیٹ کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسرے گاؤں کے   لڑکے  راجکمار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر  دونوں  دیہاتوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا تھا تاہم ایک ہفتے تک تناؤ کے بعد دونوں گاؤں کے لوگوں نے پریتی اور راجکمار کی شادی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اپنے محبوب سے ملنے کیلئے پورے گاؤں کی بجلی بند کرنے والی لڑکی پریتی کماری اور اس کا محبوب راجکمار  ایک مقامی مندر میں شادی کے بندھن میں بندھ  گئے ہیں۔

مزید خبریں :