موبائل ایئر فون لگا کر دنیا سے لاتعلق لڑکی کی جان جاتے جاتے بچی

موبائل ایئر فون لگائے دنیا سے لاتعلق ہوکر پٹری کراس کرتی لڑکی  ٹرام کی ٹکر سے مرتے مرتے بچ گئی۔

ترک شہر سیم سون میں بے خیالی میں ٹرام کی پٹری کراس کرتے ہوئے لڑکی کو نہ آتی ہوئی ٹرام دکھائی دی اور نہ ہی وہ اس کی آواز سن سکی۔

لڑکی کو ایئر فون لگے ہونے کے باعث آتی ٹرام کا پتا نہیں چلا جس کے باعث وہ حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرام ڈرائیور نے بریک بھی لگائے تاہم لڑکی کو ٹکرانے سے نہ بچا سکا۔

خوش قسمتی سے ٹرام کی ٹکر کے باوجود لڑکی کو کوئی چوٹ نہ آئی اور وہ محفوظ رہی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ پچھلے سال ستمبر میں پیش آیا تھا تاہم واقعے کی ویڈیو اب تک سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

مزید خبریں :