کاروبار
03 جنوری ، 2013

ملک میں بجلی کا بحران جاری ،شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا

ملک میں بجلی کا بحران جاری ،شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا

لاہور…ملک میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے،شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا،گھروں اور صنعتی سیکٹر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ،ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب بھر میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 11 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا، ذرائع کے مطابق وزارت پانی بجلی کی جانب سے ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں کو شیڈول سے ہٹ کر جبری لوڈشیڈنگ کی ہدایت کی گئی ہے جس سے گھریلو صارفین شدید پریشان ہیں ، کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بعد بجلی بھی نہ ملنے سے کھانا پکانامسئلہ بنا ہو ا ہے جبکہ وزارت پانی و بجلی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :