25 جولائی ، 2023
ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب غور سے نہ سننے پر وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کو ڈانٹ پڑ گئی۔
خطاب کے دوران جب وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور گردشی قرضوں کا ذکر کر رہے تھے تو وفاقی وزیر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے گفتگو میں مصروف تھے۔
وزیر اعظم کے دو دفعہ پکارنے کے باوجود جب وفاقی وزیر نے دھیان نہ دیا تو وزیر اعظم نے منسٹر آف پاور کہہ کر مخاطب کیا اور توجہ چاہی۔
گورنر کے پی حاجی غلام علی نے بھی خرم دستگیر کو ہاتھ لگا کر توجہ دلانے کی کوشش کی۔
دورانِ خطاب شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کے ساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا۔