Time 25 جولائی ، 2023
پاکستان

واپڈا ملازمین کی مفت بجلی یہ حکومت ختم نہیں کرسکتی، اگلی حکومت کریگی: وزیر توانائی

وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں: خرم دستگیر— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں: خرم دستگیر— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں۔

پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ  واپڈا میں ساڑھے چار سو ارب سے کم کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ، یہ اگلی حکومت کرے گی۔

ستمبرکےبجلی کے بلوں میں اضافہ ہوکرآئے گا،خرم دستگیر

ابھی تک صارفین کوبجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے،خرم دستگیر

54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا،خرم دستگیر

ایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،خرم دستگیر

3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے،خرم دستگیر

مزید خبریں :