پاکستان
03 جنوری ، 2013

سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رہے گا،چوہدری شجاعت

سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رہے گا،چوہدری شجاعت

اسلام آباد…مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رہے گامگر اس کے بعض غیرذمہ دار عناصر اتحاد سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،پیپلز پارٹی ان کے خلاف کارروائی کرے۔چوہدری شجاعت حسین نے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد قائم رہے گا اور انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ مسلم لیگ سائیکل کے نشان پر ہی الیکشن لڑے گی۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے بعض غیرذمہ دارانہ عناصر اتحاد کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،پیپلز پارٹی ان کے خلاف کارروائی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔الیکشن کمیشن پر ن لیگ کے سوا سیاسی جماعتوں کی اکثریت کو تحفظات ہیں۔ نائب وزیر اعظم اورق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا التوا ہرگز قومی مفاد میں نہیں،ہم بروقت انتخابات پر یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حالیہ ضمنی انتخابات میں پیشگی اطلاع کے باوجود دھاندلی روکنے میں ناکام رہا۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ملازمین کے پوسٹل بیلٹ اپنے حق میں ڈلوائے۔مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ حریف ہوں یا حلیف کسی کو اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

مزید خبریں :