پاکستان
03 جنوری ، 2013

بالائی علاقوں میں سردی کی لہر جاری،لوگ گھروں تک محدود

کراچی …ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے ،لوگ شدید سردی کے باعث زیادہ وقت گھروں میں گزار رہے ہیں ،اسکردو میں درجہ حرارت منفی 15 رکارڈ کیا گیا۔گلگت بلتستان ،پاراچنار ،مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی علاقوں میں برستی برفباری کو تھمے ہوئے کئی روز ہوگئے مگر سردی کی شدت ابھی بھی باقی ہے ۔سرد ہوائیں چلنے سے لوگ گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ پاراچنار میں منفی 10سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ،چمن،زیارت ،توبہ اچکزئی سمیت شمالی بلوچستان میں خشک سردی کا ڈیرہ جما ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا ۔

مزید خبریں :