جرائم
Time 26 جولائی ، 2023

ویڈیو: خاتون اور معمر شخص کو یرغمال بنانے والے ڈاکو پولیس کارروائی میں ہلاک

کراچی میں ڈاکوؤں کی راہ چلتی خاتون اور معمر شخص کو یرغمال بناکر فرار کی کوشش پولیس نے کمال مہارت سے ناکام بنادی۔

ایک پولیس اہلکار نے پستول کی نوک پر خاتون کو یرغمال بنانے والے ڈاکو کو باتوں میں الجھایا اور  پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے موقع پاتے ہی  وار کردیا۔

کورنگی عوامی کالونی میں ہونے والی اس واردات کو علاقہ مکینوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ کرلیا۔

پولیس کی کارروائی میں خاتون کو یرغمال بنانے والا ڈاکو مارا گیا جبکہ ڈائگنوسٹک لیب میں معمر شخص کو یرغمال بنانے والے ڈاکو  کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لا کر وہ بھی چل بسا۔

مزید خبریں :