16 مئی ، 2024
لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت جرائم میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس آپریشنز ونگ کے مطابق جرائم میں کمی کی بڑی وجہ پولیس کی حکمت عملی ہے۔
ترجمان پولیس آپریشنز ونگ نے بتایا کہ 2023 کی نسبت رواں سال 14 مئی تک نقب زنی کی وارداتوں میں 41 فیصد، راہزنی کی وارداتوں میں 34 اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 85 فیصد کمی ہوئی۔
ترجمان کے مطابق گاڑیوں کی چوری میں 35 فیصد، ہوائی فائرنگ میں 74 فیصد اور پتنگ بازی میں 86 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ جرائم میں مزید کمی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔