پاکستان
23 فروری ، 2012

میمو تحقیقاتی کمیشن کے منصور اعجاز سے سوالات

میمو تحقیقاتی کمیشن کے منصور اعجاز سے سوالات

اسلام آباد… میمو گیٹ اسکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد اور لندن میں جاری ہے اور لندن میں واقع پاکستان ہائی کمیشن سے منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ آج پاکستان ہائی کمیشن میں آمد پر منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ امید ہے آج اپنا بیان مکمل کر لونگا۔ سیکریٹری میمو کمیشن اور درخواست گذار نواز شریف کے وکلاء لندن میں ہائی کمیشن میں موجود ہیں جبکہ اٹارنی جنرل انوارالحق، حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری اور منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔ کمیشن کی ہدایت پر نوازشریف کے وکلاکو ایک ساتھ نشستوں پر بٹھایا گیا جبکہ منصور اعجاز کا بلیک بیری فون آف تھا،کمیشن نے چارجنگ کرکے آن کرنی کا کہا۔اس سے قبل منصور اعجاز نے کمیشن کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھا اور کہا کہ وہ مسلمان ہیں اور زاہد بخاری نے انکے مذہب کے بارے میں غلط بیانی کی۔کمیشن کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں منصورا عجاز کا کہنا تھا کہ بلیک بیری فون میری ملکیتی کارپوریشن کے نام ہے، اسکی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :