پاکستان
03 جنوری ، 2013

وزیراعظم آزادکشمیرکا الطاف حسین سے رابطہ، تقریب میں خطاب کی دعوت دی

لندن…وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید خان نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ٹیلی فون کرکے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے بات چیت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے الطاف حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے الطاف حسین کوبرطانیہ میں منعقد ہونے والے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اجتماع میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کی دعوت بھی دی۔ الطاف حسین نے برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی کے اجتماع میں مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کی دعوت پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت وسلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :