04 جنوری ، 2013
پنجاب کے گورنر مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کی بنیادی وجہ بد انتظامی ہے جس کا فوری تدارک ضروری ہے، صدرزرداری سے ملاقات کے دوران انہیں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل بھی آگاہ کروں گا، گورنرہاو¿س لاہورمیں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ عملی آدمی ہیں ، وعدوں اوردعوو¿ ں پر نہیں بلکہ اپنی ذمہ داریاں عملی طورپر نبھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپٹما رہنماو¿ں سے کہا کہ وہ ان سے مل کرتوانائی بحران کے حل کی حکمت عملی تیار کریں۔ اپٹما رہنما گوہراعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فعال رکھنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔