پاکستان
Time 28 جولائی ، 2023

چلاس میں سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 9 زخمی

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: اسسٹنٹ کمشنر۔ فوٹو فائل
 حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: اسسٹنٹ کمشنر۔ فوٹو فائل

چلاس میں سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سیاحوں کی گاڑی الٹنے کا واقعہ گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی الٹنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث اموات ہوئیں۔

مزید خبریں :