04 جنوری ، 2013
لندن…ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں القاعدہ کے خلاف حملوں کے لیے سعودی عرب امریکا کی مدد کررہا ہے۔برطانوی اخبار ٹائمز نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں فضائی حملوں میں معاونت کے لیے لڑاکا طیارے فراہم کیے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں کئی فضائی حملے ڈرون طیاروں کے نہیں بلکہ سعودی فضائیہ کے ہوتے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکا یمن میں موجود القاعدہ کو سب سے خطرناک دہشت گرد گروپ تصور کرتا ہے اور گزشتہ سال یمن میں ڈرون حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ سال دو ہزار گیارہ میں یمن میں پاکستان سے بھی زیادہ ڈرون حملے کیے گئے۔