04 جنوری ، 2013
دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔دمشق کے شمالی علاقے میں پٹرول اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا ہوا۔ جس سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔شام کی سرکاری ٹی وی کے مطابق واقعہ دہشت گرد حملہ ہے جس میں اسپتال کے قریب ایک پیٹرول اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔